میں اس دور کے لیے ایک لفظ بولتا ہوں جس کی تشریح پھر اگلی مجلس میں ہوگی وہ ہے عبوری دور جسے Interim period کہا جاتا ہے صحیح طور پر قانونی طور پر یزید کی حکومت کب قائم ہوگی؟ جب سارے صوبے اپنی اپنی جگہ بیعت کر لیں سارے صوبے مان لیں تو ابھی یزید کو مصر والوں نے مانا نہیں تھا (پھر انہوں نے ہی پہل کر دی ماننے میں) حجاز والوں نے بھی نہیں مانا عراق والوں نے نہیں مانا تو اس دور کو کیا کہتے ہیں؟ عبوری دور سو اس عبوری دور میں صوبوں کو اختلاف کا حق تھا یا نہیں؟ عبوری دور میں اختلاف ہو سکتا ہے یا نہیں؟