جفر
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہاسی طرح شیعہ کا ایک اور قرآن جفر ہے جیسا کہ اصول کافی: صفحہ 146 میں ہے۔
قَالَ إِنَّ عِنْدَنَا الْجَفَرُ يُدْرِيْهِمْ وَمَا الْجَفَرِ قَالَ قُلْتَ وَمَا الْجَفَرُ قَالَ وِعَا مِن أَوْمٍ فِيه عِلْم النَّبِيِّيْنَ وَالْوَصِيِّيْنَ وَعِلْمُ الْعُلَمَاءِ الَّذِيْنَ مَضَوا مِنْ بَنی أَسْرَائِيْل.
ترجمہ: امام علیہ السلام نے فرمایا ہمارے پاس جفر بھی ہے اور تمہیں معلوم ہو کہ وہ جفر کیا ہے، کہا وہ ایک چمڑے کا تھیلہ ہے جس میں انبیاء و اوصیاء کے علوم بھرے ہیں اور علمائے نبی اسرائیل کے بھی اس میں علوم ہیں۔