Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عمروبن العاصؓ

ایام جاہلیت ہی سے عرب کے نہایت ہی ہوشیار، بہادر اور شہسوار تھے، شاعری کا بھی اچھا ذوق تھا، ان کے مسلمان ہوکر مدینہ منورہ ہجرت کرنے پر سرور دو عالمﷺ کو بڑی خوشی ہوئی تھی، آپ نے ارشاد فرمایا:  مکہ کی زمین نے اپنے چھپے ہوئے خزانے تمہارے سامنے پھینک دیے ہیں۔

(الاستیعاب جلد، 11 صفحہ، 58)

آپ کے کاتبِ نبیﷺ ہونے کی صراحت درج ذیل کتابوں میں موجود ہے۔

(المصباح المضئی: صفحہ، 8 تاریخ یعقوبی: جلد، 2 صفحہ، 80 العجالة السنیہ: صفحہ، 246 بحوالہ ”نقوش“ جلد، 7 صفحہ، 182 اور 183)