حدثنا ابوبكر بن اسحاق ودعلج بن احمد السجزی قالا انبانا محمد بن ايوب ثنا الارزق بن علی ثنا حسّان بن ابراهيم الكرمانی ثنا محمّد بن سلمة بن كهيل عن ابيه عن ابی الطفيل ابن واثلة انّه سمع زيد بن ارقم رضی اللّٰه عنه يقول نزل رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليه وسلّم بين مكّة والمدينة عند شجرات خمس دوحات عظام فكنس النّاس ما تحت الشّجرات ثمّ راح رسول اللّٰہ صلّى اللّٰه عليه وسلّم عشيّة فصلّی ثمّ قام خطيبا فحمد اللّٰه فاثنى عليه وذكّر ووعظ فقال ماشاءاللّٰه ان يقول ثمّ قال ايّها النّاس انّی تارك فيکم امردين لن تضلوا ان اتبعتموهما وهما كتاب اللّٰه واهل بيتی عترتی ثمّ قال اتعلمون انی اولى بالمؤمنين من انفسهم ثلاث مرّات قالوا نعم فقال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلّم من كنت مولاه فعلی مولاه۔(مستدرک حاکم: جلد 3 صفحہ 109، 110)
مستدرک حاکم کی اس تیسری روایت میں متعدد افراد قابلِ احتجاج ہیں۔ لیکن اختصار کے پیشِ نظر ہم صرف ایک بزرگ محمد بن سلمہ حضرمی کے کوائف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ روایت کا درجہ معلوم کرنے کے لیے یہی کافی ہوگا۔
محمد بن سلمہ بن کہیل سنی رجال میں:
1: محمد بن سلمة بن كہيل الحضرمی كان ضعيفا(طبقات ابن سعد: جلد 2 ق 2 صفحہ 264)
2: ذاهب و واهی الحديث (ميزان الاعتدال: جلد 3 صفحہ 67)
3: قال الجوزجانی ذاهب الحديث قال ابن سعد كان ضعيفا كذا قال ابن الشاهين فی الضعفاء قال وكان يعدّ من متشيعی الكوفة (لسان الميزان: جلد 5 صفحہ 183)
خلاصۃ المرام یہ ہے کہ محمد بن سلمہ مذکور محدثین کے ہاں ضعیف ہے، درجہ اعتبار سے ساقط ہے اور اس کی روایت بےاصل ہے، جوزجانیؒ کہتے ہیں کہ اس کی روایت بےاصل ہے۔ ابنِ سعد ؒنے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ابن شاہین نے بھی اس طرح کہا ہے اور یہ بزرگ خیر سے شیعانِ کوفہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔
محمد بن سلمہ حضرمی شیعی رجال میں:
1/2: محمّد بن سلمة بن كهيل ن الحضرمی اسند عنه (ق)(منتہى المقال: صفحہ 345،
جامع الرواة: جلد 2)
3: محمد بن سلمة بن كہيل عدّه الشّيخ فی رجاله من اصحاب صادق عليه السلام وحاله كسابقه (كونه اماميا) (مامقانی: جلد 3 صفحہ 121)
حاصل یہ ہے کہ محمد بن سلمہ سے شیعہ کے ہاں روایات مروی ہیں۔ شیخ طوسی نے اپنے رجال میں اس شخص کو اصحاب جعفر صادقؒ سے شمار کیا ہے اور سابق راوی کو طرح یہ شخص بھی امامی بزرگ ہے۔
اسناد سابق میں ان رواۃ کی موجودگی روایت کی عدم قبولیت کے لیے کافی ہے۔ مزید بحث و تبحیث کی کوئی حاجت نہیں ہے۔
تنبیہ: علامہ ذہبیؒ نے اپنی تلخیص میں اس مندرجہ بالا روایت کے حق میں "ناقدانہ الفاظ" یہ درج کرتے ہیں:
"یعنی بخاری و مسلم ہر دو بزرگوں نے اس روایت کی تخریج محمد بن سلمہ بن کہیل کی وجہ سے نہیں کی، محمد بن سلمہ کو ابو اسحاق السعدی الجوزجانی نے غیر معتبر و بے اصل قرار دیا ہے۔
(تلخیص ذہبی: جلد 3 صفحہ 110)