اسناد ثقلين دعلج بن احمد بن دعلج السجزی رحمۃاللہ (متوفی…

اسناد ثقلين دعلج بن احمد بن دعلج السجزی رحمۃاللہ (متوفی 351ھ)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اہل علم کو معلوم ہے کہ یہ سجزی دارقطنی محدث کا بھی شیخ ہے اور حاکم نیشاپوری مستدرک کا بھی۔ صاحب عبقات نے روایت ثقلین اس سے باسند نقل کی ہے۔ اس کے متعلق ہم نے یہ واضح کرنا ہے کہ سجزی کی روایت بمع سند تمام تر وہی ہے جو مستدرک حاکم کی روایات ہیں تیسری روایت اپنے اسناد کے ساتھ مندرج ہے اس کا اسناد اس طرح ہے کہ دعلج سجزی انبانا محمد بن ایوب ثنا الا زرق بن علی ثنا حسان بن ابراہیم الکرمانی ثنا محمد بن سلمۃ بن کہیل عن ابيہ عن ابی الطفيل ابن واثلةؓ سمع زيد بن ارقمؓ يقول نزل رسول اللّٰہ صلى اللّٰه علیہ وسلم بين مكة والمدينة الخ
اس سند پر مستدرک حاکم کی روایت سوم کے تحت مفصل کلام درج ہے وہاں ملاحظہ فرما لیا جائے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ یہ سند محمد بن سلمہ مذکور کی وجہ سے صحیح نہیں ہے۔ اس کے بارے میں یہ الفاظ علماء رجال نے درج فرمائے ہیں کہ کان ضعیفا، ذاہب واہی الحديث، كان يعد من متشعی الكوفۃ، طبقات ابن سعد۔ میزان الاعتدال، لسان الميزان عسقلانی وغیرہ۔
صاحب عبقات الانوار جلد اول صفحہ 178 پر اس کو مندرج کیا تھا۔ 
تنبیہ: مذکورہ جرح کے بعد مزید کسی جواب کی حاجت نہیں ہے۔ یہ چیز تو ناظرین کرام پر واضح ہونی چاہیے کہ دعلج سجزی کی سند اور حاکم کی سند سوم ایک ہی چیز ہے کوئی فرق نہیں ہے من وعن وہی رواۃ اور وہی روایت ہے اس کو الگ الگ استاد قائم کر کے جدا جدا روایت بنا کر پیش کرنا صریح جعل اور دھوکہ ہے یا فريق مخالف پر کثرت حوالہ جات کا رعب قائم کرنے کے لیے اور کتاب کو ضخیم بنانے کے لیے یہ تمام کارروائی کی جا رہی ہے۔