اسانید مسند احمد بن حنبل الشیبانی (متوفی 241ھ) - ردِ رافضیت…

اسانید مسند احمد بن حنبل الشیبانی (متوفی 241ھ)

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

روایت ثقلین مسند احمد میں ہماری تلاش کے موافق آٹھ مقامات میں پائی گئی۔ ارادہ ہے کہ ہر ایک مقام کی پوری روایت بمع سند کامل پیش کر دی جائے ہر ایک سند پر اس کی متعلقہ بحث مکمل طور پر حاضرِ خدمت کر دی جائے۔ ناظرین کرام ان شاءاللہ تعالیٰ خود فیصلہ فرمائیں گے کہ ایسی مجروح السند اور مجہول روایات بھی قابل اعتماد ہو سکتی ہیں یا نہیں؟
روایت اول:حدثنا عبد اللّٰه، حدثنی ابی احمد حنبل، حدثنا اسود بن عامر، حدثنا اسرائيل بن يونس عن عثمان بن المغيرة عن علی بن ربيعة قال لقيت زيد بن ارقم وهو داخل على المختار او خارج من عنده فقلت له اسمعت من رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم يقول انی تارك فيكم الثقلين قال نعم۔
(مسند امام احمد: جلد 4 صفحہ 371، تحت مسندات زید بن ارقمؓ)
یہ روایت اول اپنے مفہوم میں مجمل واقع ہوئی ہے۔ اس موقع پر نہ روایت کنندہ نے ثقلین کے مفہوم کی تشریح کی ہے، نہ ہی اس جگہ نبی کریمﷺ سے وضاحت مذکور ہے۔ یہاں صرف اتنا تذکرہ ہے کہ سیدنا زید بن ارقمؓ سے دریافت ہوا کہ "انی تارک فیکم الثقلین" کے الفاظ آپؓ نے نبی کریمﷺ سے سنے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں سنے ہیں۔ تو بہتر یہ ہے کہ اس کا ایسا مطلب ہی بیان کیا جائے جو فریقین کو مسلّم ہو یعنی یہاں ثقلین سے مراد کتاب اللہ و سنت رسول اللہﷺ اور روایت کا مفہوم آیات قرآنی اور احادیث نبویﷺ کے بالکل موافق ہے اور متفق علیہ معنیٰ ہے۔ فلہٰذا اس روایت کو کسی منازع فیہ مسئلہ میں پیش کرنے کی حاجت ہی نہیں ہے۔ دوسری گزارش یہ ہے کہ روایت مذکور اپنے مقام میں واقع ہوئی ہے، مثبت مدعا نہیں ہے۔ اثبات دعویٰ کے لیے واضح دلیل کی حاجت ہوتی ہے۔
روایت دوم:حدثنا عبداللّٰه حدثنی ابی ابن نمير ثنا عبدالملك بن ابی سليمان عن عطية العوفی عن ابی سعيد الخدری قال، قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی قد تركت فيكم ما ان اخذتم به لن تضلوا بعدى الثقلين احدهما اكبر من الاٰخر كتاب اللّٰه حبل ممدود من السمآء الى الارض وعترتی اهل بيتی وانهما لن يفترقا حتىٰ يردا على الحوض۔(مسند احمد: جلد 3 صفحہ 95 مسندات خدری)
روایت سوم:حدثنى ابی، حدثنا اسود بن عامر، اخبرنا ابو اسرائيل، يعنی اسماعيل بن اسحاق الملائی عن عطية عن ابي سعيد قال قال رسولُ اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی تارك فيكم الثقلين احدهما اكبر من الاٰخر، كتاب اللّٰه حبل ممدود من السمآء الى الارضِ وعترتی اهل بيتی وانهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض۔(مسند احمد: جلد 3 صفحہ 14 مسندات خدری)
روایت چہارم:حدثنى ابی ثنا ابو نضر ثنا محمد يعنی ابن طلحة عن الاعمش عن عطية العوفی عن ابی سعيد الخدری عن النبی صلى اللّٰه عليه وسلم قال انی اوشك ان ادعىٰ فاجيب وانی تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰه عزوجل وعترتی، كتاب اللّٰه حبل ممدود من السماء الى الارض وعترتی اهل بيتی وان اللطيفَ الخبير اخبرنی انهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض فانظرونی بم تخلفونی فيهما۔
(مسند احمد: جلد 3 صفحہ 17 مسندات خدری)
روایت پنجم:حدثنى ابی ثنا ابن نمير ثنا عبدالملك بن ابی سليمان عن عطية عن ابی سعيد الخدری قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی تركت فيكم الثقلين احدهما اكبر من الاٰخر كتاب اللّٰه وعز وجل حبل ممدود من السمآء الى الارض وعترتی اهل بيتی الا انهما لن يفترقا حتّٰى يردا على الحوض۔
(مسند احمد: جلد 3 صفحہ 26 مسندات خدری)
روایت نمبر 2 سے لے کر 5 تک ان چہار اسانید میں "عطیہ عوفی" بزرگ جلوہ افروز ہیں۔ اس حضرت کی متعلقہ تفصیلات طبقات ابن سعد کے اسناد کے تحت درج کر دی گئی ہیں۔ ایک دفعہ پھر ملاحظہ کرلی جائیں، ایسے ساقط الاعتماد اور مائل عن الاقتصاد لوگوں کی روایت توجّہ کے لائق نہیں ہو سکتی۔
تنبیہ: عبدالملک نے عطیہ سے اور عطیہ نے ابی سعید سے جو روایات مندرجہ بالا نقل کی ہیں، اُن کے متعلق امام بخاریؒ نے تاریخ صغیر میں امام احمد ؒسے ایک تبصرہ اور تنقیدی تبصرہ ذکر کیا ہے۔ اس کو ہم اہلِ علم کی توجہ کے لیے نقل کرتے ہیں:
 قال احمد فی حديث عبدالملك عن عطية عن ابی سعيد قال قال النبی صلى اللّٰه علیه وسلم تركت فيكم الثقلين الاحاديث الكوفيین هذه مناكير"۔
(تاریخ صغير امام بخاریؒ: صفحہ 125، طبع انوار احمدی الہ آباد)
یعنی عطیہ کی ابوسعيد سے یہ کوفیوں کی روایات ہیں، اُن کو منکر روایت سے تعبیر کیا جاتا ہے، ثقہ لوگوں کے خلاف مروی ہیں۔
روایت ششم:حدثنا عبداللّٰہ، حدثنی (احمد بن حنبل) حدثنا الاسود بن عامر، ثنا شريك عن الركين عن القاسم بن حسانؓ عن زيد بن ثابتؓ قال، قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انى تارك فيكم الخليفتين كتاب اللّٰه عزوجل حبل ممدود ما بين السّمآء الى الارض وعترتی وانهما لن يتفرقا حتىٰ يردا على الحوض۔(مسند احمد: جلد 5 صفحہ 181، 182 مسندات زید بن ثابتؓ)
روایت ہفتم:حدثنى ابی ثنا ابو احمد الزبيرى ثنا شريك عن الركين عن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابتؓ قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم انی تارك فيكم خلیفتین كتاب اللّٰه واهل بيتی انهما لن يتفرقّا حتّٰى يردا على الحوض جميعا۔
(مسند احمد منتخب كنزالعمال: جلد 5 صفحہ 189، 190 )
ان ہر دو سندوں کے متعلق یکجا گزارش کی جاتی ہے کہ ان دونوں میں شریک بن عبداللہ ہے جس کی مکمل پوزیشن مصنف ابن ابی شیبہ کے اسناد کے تحت پیش کی جا چکی ہے کہ یہ شخص ضعیف ہے، مضطرب الحدیث ہے، کثیر الغلط ہے۔ ردی الحفظ ہے، مدلس ہے شیعہ بزرگ ہے اور تیز قسم کا شیعہ ہے۔ ان توضیحات کے بعد اس کی اس باب میں روایت قبول کر لینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
روایت ہشتم:حدثنا عبد اللّٰه، حدثنی ابی ثنا اسماعيل بن ابراهيم عن ابی حیان التميمی حدثنی يزيد بن حيان التميمی قال انطلقت انا وحصين بن سیرة و عمر بن مسلم الى زيد بن ارقم فلما جلسنا الیه قال له الحصين لقد لقيت يازيد خيرا كثيرا، رايت رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم وسمعت حديثه وغزوت معه وصليت خلفه، لقد رايت يا زید خيرا كثيرا، حدثنا يازيد ماسمعت من رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم؟ فقال يا ابن اخی لقد كبرت سنّی وقدم عهدی ونسيت بعض الذی كنت اعی من رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم فما حدثتکم فاقبلوه وما لا فلا۔ ثم قال قام رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم يوما خطيبا فينا بماء يدعى خمّا بين مكّة والمدينة فحمد اللّٰه واثنى عليه ووعظ وذكر ثم قال اما بعد الا يٰاايها النّاس انما انا بشر يوشك ان ياتينی رسول ربی عزوجل فاجيب، وانی تارك فيكم الثقلين اولهما كتاب اللّٰه عزوجل فيه الهدٰى والنور فخذوا بكتاب اللّٰه تعالٰی واستمسكوا به فحث على كتاب اللّٰه و رغب فيه، قال واهل بيتی اذكركم اللّٰه فی اهل بيتی اذكركم اللّٰه فی اهل بيتی اذكركم اللّٰہ فی اھل بيتی الخ(مسند احمد: صفحہ366، 367 جلد 4 تحت مسندات)
تنبیہ: یہ روایت مسند احمد جلد چہارم مسندات زید بن ارقم میں مروی ہے۔ ٹھیک اسی طرح یہی حدیث مسلم شریف جلد ثانی باب فضائل علیؓ میں بھی پائی گئی ہے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ارادہ ہے اس کی تحقیق اور مکمل تشریح مسلم شریف کی روایت کے تحت ثبت کی جاۓ گی الگ الگ بحث و تمحیص چلانے کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ناظرین کرام اس کی متعلقہ تحقیق وہاں ملاحظہ فرماسکیں گے۔ سند کے اعتبار سے یہ روایت ہشتم مجروح نہیں اور سند متصل ہے۔ صرف ہم اس کے متن کی تشریح عرض کرنا چاہتے ہیں وہ ان شاءاللہ تعالیٰ مسلم شریف کی روایت کے تحت مفصل درج ہوگی کچھ انتظار فرمائیں۔