Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ولیمہ

  علی محمد محمد الصلابی

3۔ ولیمہ:

سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ جب جنابِ علیؓ نے فاطمہؓ کو پیغامِ نکاح دیا تو آپﷺ نے فرمایا:

إِنَّہُ لَابُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِیْمَۃٍ۔ 

’’شادی کے لیے ولیمہ ضروری ہے۔‘‘

راوی کا بیان ہے کہ سعد نے کہا: میرے پاس ایک دنبہ ہے، پھر چند صحابہؓ کی جماعت نے مل کر کئی صاع مکئی کا آٹا جمع کیا اور جب شبِ زفاف آئی تو آپﷺ نے فرمایا: اے علی! مجھ سے ملاقات کرنے سے پہلے تم کوئی اقدام مت کرنا، پھر آپﷺ نے پانی منگوایا اور اس سے وضو کیا، پھر اسے علیؓ پر انڈیل دیا، اور یہ دعا دی:

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْہِمَا وَ بَارِکْ عَلَیْہِمَا وَبَارِکَ فِيْ شِبْلِہِمَا۔

(المعجم الکبیر: الطبرانی: حدیث نمبر 1153)۔

’’اے اللہ! ان دونوں میں برکت عطا فرما اور ان سے جو بہادر اولاد ہو اس میں بھی خیر و برکت دے دے۔‘‘