بعد کے شیعہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہیہ تو ابتدائی زمانے کے شیعوں کا حال تھا بعد کے شیعوں کی نسبت کے متعلق اصولِ کافی: صفحہ، 369 میں لکھا ہے
وكانت الشيعة قبل أن يكون أبو جعفر وهم لا يعرفون مناسك حجهم وحلالهم وحرامهم۔
ترجمہ: سیدنا باقرؒ سے پہلے شیعوں کی یہ حالت تھی کہ وہ احکام حج سے نابلد تھے اور حلال و حرام کی کوئی تمیز نہ تھی سیدنا باقرؒ نے انہیں احکامِ حج بتلائے اور حلال و حرام کا بیان کیا۔
اس حدیث سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیدنا باقرؒ سے پہلے کے شیعہ کفار جاہلیت کی طرح احکامِ حج سے نابلد تھے، اور حلال و حرام کی تمیز نہ رکھتے تھے سیدنا باقرؒ نے انہیں حلال حرام کی تعلیم دی اور ضروری احکام سکھائے۔