خلافت کا مفہوم - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

خلافت کا مفہوم

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

یہ نظام خلافت کا آ رہا ہے خلافت کا معنیٰ کیا ہے؟ جو حضرات عربی جانتے ہیں وہ بتائیں گے کہ خلافت کا معنیٰ ہے پیچھے لگنا خلف کہتے ہیں بیٹے کو وہ اسی لیے کہ وہ باپ کے پیچھے آتا ہے جو جانشینی کا تصور ہے اسی کی پیشِ نظریہ بات ذہن میں رکھیے کہ خلافت کا معنیٰ پیچھے لگنا مثلاً ابوبکر صدیقؓ جب خلیفہ ہوئے تو وہ مطلق العنان خلیفہ تھے یا حضورِ اکرمﷺ کی تابعداری میں خلیفہ تھے؟ حضور کی تابعداری میں خلیفہ تھے تو خلیفہ ہے ہی وہ جو تابعدار ہو اللہ نے جب کہا تھا 
اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً الخ۔(سورۃ البقرہ: آیت 30)
 جب تخلیق آدم کا ارادہ فرمایا تو یہ کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں نائب بنانے والا ہوں تو نائب کا کیا معنیٰ؟ کہ جو میرے پیچھے چلے تو جو اللہ کے حکم کے ماتحت ہو اس کے پیچھے چلے ہدایاتِ ربانیہ کے تحت وہ آگے چلے اس کو تو کہیں گے کہ اللہ کا نائب ہے اللہ کا خلیفہ ہے اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً الخ۔(سورۃ البقرہ: آیت 30) 
ترجمہ: ہم ابو بکر صدیقؓ و عمرؓ کو جو یہ کہتے ہیں کہ خلیفہ رسول ہیں یعنی ان کے پیچھے چلنے والے ہیں خلافت کا معنیٰ پہلے چلنا ہی ہے۔ 
(خلافت کے موضوع پر ہم مجلس 3 میں اہلِ سنت کا موقف پیش کر آئے ہیں)