لیکن نتیجہ کیا نکلا کہ سیدنا عثمانؓ شہید ہو گئے سیدنا عثمانِ غنیؓ کو کس نے شہید کیا؟ کن لوگوں نے یہ ظلم کیا؟ کہو باغیوں نے جو بغاوت کے لیے نکلے تھے تو سیدنا عثمانِ غنیؓ کو شہید کنہوں نے کیا؟ باغیوں نے تو باغیوں نے جب ان کو شہید کر دیا یا کر رہے تھے تو انہوں نے یہ بھی سوچا کہ اب کیا ہو گا کیونکہ جو مسلمان حج پر گئے ہوئے ہیں جب بڑے بڑے سارے لوگ واپس آ جائیں گے تو کیا وہ ہمیں ایسے ہی چھوڑ دیں گے؟ (نہیں) تو وہ اس سوچ میں بھی ہیں کہ اب کیا کریں؟ مسئلہ بڑا ٹیڑھا اور پیچیدہ (Complicated) ہو گیا کہ جن کے وہ خلاف تھے ان کو شہید کر دیا وہ اپنے گھر میں قرآنِ کریم پڑھ رہے تھے اور قرآنِ کریم پڑھتے ہوئے ان کو شہید کیا گیا اور ان کا خون پہلے گرا ہی قرآنِ کریم پر اور جب ان کی بیوی بچانے کے لیے آگے آئی تو اس نے جو ہاتھ آگے کیا تو اس کا ہاتھ کٹ گیا تو اس امت میں سیدنا عثمانؓ کو امام مظلوم کہا جاتا ہے اور وہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اتنے ملکوں کا بادشاہ اتنے ملکوں کا سربراہ خلافتِ راشدہ میں سب سے زیادہ دور بھی انہی کا لیکن ان کو گھر بیٹھے اس طرح شہید کر دیا گیا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور دیگر مسلمان ہل کر رہ گئے تو میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ شہید کنہوں نے کیا؟ باغیوں نے تو اب باغیوں کو ساتھ ہی یہ فکر بھی تھی کہ اب کیا کریں؟ ہمیں کوئی نہیں چھوڑے گا کیونکہ جو لوگ حج پر گئے ہوئے ہیں وہ واپس آئیں گے اور واپس آ کر وہ ہمیں چھوڑیں گے نہیں۔