سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبریں شام پہنچیں -…

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبریں شام پہنچیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب یہ خبر پہنچی شام میں کہ جی عثمانؓ کو شہید کر دیا گیا ہے اور سیدنا عثمانؓ کی بیوی جس کی انگلیاں کٹی تھیں وہ شام کے گورنر سیدنا امیرِ معاویہؓ کی رشتے میں بہن (کزن) تھی جب سیدنا عثمانؓ کی خون آلود قمیص شام پہنچی تو سارے علاقے میں ایک واویلا مچ گیا امامِ مظلوم کی یاد میں لوگ قاتلین کے خلاف بھڑک اٹھے اور پھر جب یہ خبر بھی آئی کہ سیدنا علیؓ کو خلیفہ چن لیا گیا ہے تو سیدنا علیؓ کا دامن جو بالکل خونِ عثمانؓ سے بالکل پاک تھا اس پر ہی کئی شبہات اٹھنے لگے۔