حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت معاذبن جبلؓ
ہجرت نبوی سے تقریباً دس سال پہلے پیدا ہوئے، آپ کا قد لمبا، چہرہ خوبصورت، بال حسین و جمیل، آنکھیں بڑی بڑی اور سامنے کے دانت بجلی کی مانند چمک دار تھے، آپ ان ستر صحابہ کرامؓ میں سے ہیں جو بیعتِ عقبہ میں حاضر ہوئے تھے، اور جن لوگوں نے بنی سلمہ کے بتوں کو توڑا تھا، تمام غزوات میں شریک ہوئے تھے، اور عہد نبویﷺ میں ہی قرآن مجید جمع فرمایا تھا، آپ ان چار شخصیات میں سے ہیں جن سے قرآن سیکھنے کی تلقین سرکارِ دو عالمﷺ نے فرمائی تھی، آپ کے علاوہ تین شخصیات درج ذیل ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ، حضرت ابی ابن کعبؓ اور حضرت سالمؓ۔
حضرت ابو عبیدہ بن الجراحؓ کی وفات کے بعد آپ کو شام کا والی بنایا گیا، 8ھ میں طاعون عمواس میں شہید ہوئے۔
یعقوبی اور انصاری کی تصریح کے مطابق آپ کاتبینِ پیغمبرِ اعظمﷺ میں شمار ہوتے ہیں،
(حوالوں کے لیے دیکھیے: الاستیعاب: جلد، 1 صفحہ، 404 الاصابہ: جلد، 3 صفحہ،427 تاریخ یعقوبی: جلد، 2 صفحہ، 80 وغیرہ بحوالہ ”نقوش‘’ جلد، 7 صفحہ، 184 تا 186 تلخیص)