Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت علیؓ بن ابی طالب

امیرالمؤمنین خلیفہ رابع نے سرکار دوعالمﷺ  کی گود میں پرورش پائی، حضرت فاطمہؓ بنت رسول اللّٰہﷺ  سے نکاح ہوا، آپ کے بارے میں سرکار دوعالمﷺ نے ارشاد فرمایا: أقضاہُم علیؓ(الاستیعاب جلد2 صفحہ11) ترجمہ: تمام صحابہؓ میں علی بہترین فیصلہ کرنے والے ہیں، بارہ رمضان المبارک 40ھ کو دھوکہ سے آپ کو شہید کر دیا گیا۔

آپ کاتبِ وحی ہیں، اس پر تمام اہلِ تاریخ و سیر کا اتفاق ہے، ڈاکٹر محمد حمیداللّٰہؒ نے اپنی مایہ ناز کتاب الوثائق السیاسیہ میں درج ذیل دستاویزات پر آپ کا نام بطورِ کاتبِ تحریر نقل فرمایا ہے: (11،33،44،85، 111،121،162،167، 172، 229،230،233)۔ مزید حوالوں کے لیے دیکھیے: الاستیعاب جلد8 صفحہ11، البدایہ والنہایہ جلد5 صفحہ350، تاریخ یعقوبی جلد2 صفحہ80، تاریخ ِ طبری جلد6 صفحہ179، الوزراء والکتاب، تجارب الامم جلد1 صفحہ291، التاریخ الکامل جلد2 صفحہ312، تہذیب الکمال صفحہ4، العجالةالسنیہ صفحہ245، عیون الاثر جلد2 صفحہ315، المصباح المضئی جلد1 صفحہ16 بحوالہ نقوش جلد7 صفحہ 181)