باوجود اس امر کے کہ متعہ بمنزلہ زنا کے ہے، مگر شیعہ صاحبان اس حیا سوز عقد کو اپنے لیے طرۂ افتخار اور اس عقیدہ مخرب اخلاق و تمدن کو موجبِ ثوابِ دارین سمجھتے ہیں ان کی کتبِ مقدسہ میں اس فعلِ شنیعہ کے اس قدر محاسن و ثواب درج ہیں کہ شاید ہی کسی اور کے ہوں ایک دفعہ متعہ کرنے سے درجہ سیدنا حسینؓ اور دو بار متعہ کرنے سے درجہ سیدنا حسنؓ اور تین بار کرنے سے درجہ سیدنا علیؓ اور چار بار کرنے سے درجہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا حاصل ہو جاتا ہے۔
من تمتع مرۃ کان درجۃ کدرجۃ الحسین الخ۔
(منہج الصادقین: صفحہ356)
اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے سے تمام گناہ انگلیوں کے پوروں سے نکل پڑتے ہیں اور غسلِ جنابت کے پانی کے ایک ایک قطرہ سے اللہ تعالیٰ فرشتے پیدا کرتا ہے جو اس کے لیے تسبیح و تقدیس کرتے ہیں اور ثواب اس کا قیامت تک اس کو ملتا رہے گا۔
(منہج الصادقین: صفحہ 356)