Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قیس بن مکشوح

  علی محمد الصلابی

قیس بن مکشوح نے مجاہدین اسلام کی معنوی قوت بیدار کرنے کے لیے کہا: عرب کے لوگو! اللہ نے دین اسلام کے ذریعہ تم پر بہت بڑا احسان کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ سے تمہیں عزت بخشی، اللہ کی نعمت سے تم آپس میں بھائی بھائی ہو گئے، تمہاری دعوت ایک ہے، تمہارا معاملہ ایک ہے، جب کہ اس سے پہلے تم میں سے ہر ایک دوسرے پر شیر کی طرح حملہ کرتا تھا اور بھیڑیے کی طرح اچک لینے کی کوشش میں رہتا تھا، تم اللہ کی مدد کرو، اللہ تمہاری مدد کرے گا۔ اللہ سے فتح فارس کی دعائیں کرو۔ اللہ نے تمہارے شامی بھائیوں کے لیے فتح شام اور سرخ قلعوں و قصروں کے چھین لینے کا وعدہ پورا کر دیا۔

(تاریخ الطبری: جلد 4 صفحہ 378)