Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تمام نمازوں کی عموما اور درمیانی نماز کی خصوصا حفاظت کرو، اور اللّٰه کے آگے قنوت میں کھڑے رہو۔ یہ حکم قرآن مجید میں موجود ہے۔ لیکن جب ہم کسی سنی المذہب کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ ہمیں قنوت میں کھڑا نظر نہیں آتا ۔۔۔ بتائیے !  آپ کی نماز قرآن کے مطابق کیوں نہیں پڑھی جاتی؟؟؟

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

 ♦️ رافضی عبد الکریم مشتاق کا سوال نمبر 5:- ♦️

حٰفِظُوۡا عَلَى الصَّلَوٰتِ الصَّلٰوۃِ الۡوُسۡطٰی، وَ قُوۡمُوۡا لِلّٰهِ قٰنِتِيۡنَ۔ 

(سورۃ البقرة، آیت 238)

یعنی تمام نمازوں کی عمومًا اور درمیانی نماز کی خصوصًا حفاظت کرو، اور اللّٰه کے آگے قنوت میں کھڑے رہو۔

یہ حکم قرآن مجید میں موجود ہے۔ لیکن جب ہم کِسی سُنّی المذہب کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ ہمیں قنوت میں کھڑا نظر نہیں آتا ۔۔۔ بتائیے ! 

آپ کی نماز قرآن کے مطابق کیوں نہیں پڑھی جاتی؟؟؟

واضح ہو کہ حکم قرآن کی تنسیخ صرف آیت قرآنی سے ہو سکتی ہے۔؟

♦️ الجواب اہلسنّت ♦️

یہ سوال بھی برائے سوال ہی نمبر شماری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کیا اس سوال کی عبارت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اہل السنّت والجماعت کا عمل قرآن کے اس حکم کے خلاف ہے؟ سائل کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے قُرآن کی آیت میں قانت ہونے کا مطلب بیان کرتے۔ اس کے بعد ثابت کرتے کہ اہل السنّت اس کے مخالف ہیں ؟ جب سوال ہی واضح نہیں تو جواب کِس بات کا دیا جائے۔

اور یہ سوالات کوئی علمی سوالات نہیں ہیں بلکہ نمبر شماری کے طور پر ہیں۔