مناظرِ اہل سنت - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

مناظرِ اہل سنت

  مولانا عبدالستار تونسوی

حضرات! میں نے شیعہ مذہب کی معتبر کتابوں: اصولِ کافی، تفسیرِ قمی، احتجاجِ طبرسی، تفسیرِ صافی، مقبول ترجمہ، فصل الخطاب وغیرہ سے ائمہ معصومین کے معتبر اور واضح اقوال و احادیث جو محرف، تحریفِ قرآن پر صراحتاً دلالت کرتے ہیں، بلکہ ان روایاتِ تحریف کے زائد از دو ہزار ہونے کا اقرار کو فصل الخطاب کے صفحہ 227 سے پیش کیا ہے جس کا جواب اسماعیل بیچارے تو کیا، دنیا بھر کے شیعوں سے محال ہے میں تو دعوے سے بار ہا کہہ چکا ہوں کہ شیعہ کتب میں کسی امامِ معصوم سے موجودہ قرآن کے کامل و مکمل غیرِ محرف ہونے کی ایک بھی معتبر اور واضح روایت نہیں مل سکتی اور مولوی اسماعیل صاحب اب تک اس قسم کی کوئی روایت پیش نہیں کر سکے، اور نہ قیامت تک کوئی شیعہ عالم اور مجتہد میرے سامنے پیش کر سکتا ہے۔

هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۞(سورۃ النمل: آیت 64)