احمد بن الاحجم القاضی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

احمد بن الاحجم القاضی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

قال لسان الميزان احمد بن الاحجم المروزی قال فيه ابن الجوزی قالوا كان کذابا۔
(لسان الميزان: جلد 1 صفحہ 134، طبع دائرۃ المعارف دکن، 
و ميزان الاعتدال: جلد 1 صفحہ 38، طبع مصر)
یعنی حافظ ابن حجر عسقلانیؒ اور حافظ ذہبیؒ ہر دو نے اس کی جعلی روایت ذکر کرنے کے بعد ابن جوزی سے نقل کیا ہے کہ محدثین اس احمد بن الاحجم کو کذاب کہتے ہیں۔
عطیہ عوفی: دوسرا عطیہ عوفی ہے۔ اس کی پوزیشن اور مکمل تشریح "طبقات ابن سعد" کے اسناد کے تحت تحریر کی جا چکی ہے۔ عطیہ ضعیف ہے، شیعہ ہے۔ محدثین کے نزدیک قابل حجت نہیں ہے۔ اس نے اپنے شیخ محمد بن السائب الکلبی (جو مشہور دروغ گو ہے) سے بہت سی روایات لوگوں میں پھیلا رکھی ہیں اور اس کی کنیت ابوسعید تجویز کی ہے تاکہ لوگ ابوسعید خدری صحابی سمجھ کر روایت بلا چون و چرا تسلیم کر لیں۔ اس قسم کے رواۃ کی روایت قطعاً قابلِ قبول نہیں ہو سکتی۔