خلف بن سالم مخرمی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

خلف بن سالم مخرمی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

1: خلف بن سالم مخرمی ابو محمّد ن الملبی عابوا عليه التّشيّع۔(تقريب التهذيب: صفحہ 143)
2: قال الاٰجرّی وكان ابو داود لا يحدث عن خلف قال عبد الخالق بن منصور انّه كان يحدث بمساوى الصحابة قال قد كان يجمعها۔(تهذيب: جلد 3 صفحہ 153) 
3: ونقموا عليه بتبعیۃ ھذہ الاحاديث
(تاريخ بغداد للخطيب: جلد ہشتم صفحہ 328)
ہر سہ عبارات کا خلاصہ یہ ہے کہ خلف مخرمی مہلبی حافظ تو ہے لیکن شیعہ ہونے کا عیب چسپاں ہے۔ آجری کہتے ہیں کہ خلف مذکور سے ابو داؤد حدیث نہیں روایت کرتے تھے۔ عبد الخالق بن منصور نے کہا ہے کہ اس شخص نے صحابہ کے مثالب و معائب جمع کر رکھے تھے۔ خطیب بغدادی بھی کہتے ہیں کہ یہ صحابہ کے مثالب و معائب کے پیچھے لگا رہتا تھا۔ اس بنا پر محدثین نے اس پر عیب لگایا۔
اہل نظر و فکر کر سکتے ہیں کہ جن روایات کے راوی کثیر الخطاء ہوں، کثیر الوہم ہوں، ناقابل احتجاج ہوں، صحابہ کرامؓ پر چن چن کر عیب جمع کرنے والے ہوں ان کی روایت کو قابلِ تسلیم کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟