اسناد ابوبکر البیہقی رحمۃاللہ متوفی 458ھ - ردِ رافضیت |…

اسناد ابوبکر البیہقی رحمۃاللہ متوفی 458ھ

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اسناد ابوبکر البیہقیؒ متوفی 458ھ(منقول از عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 215)
 اسناد اول: اخطب خوارزمؒ متوفی 571ھ در مناقب گفتہ عن احمد بن حسین بن علی (البیہقی)
فقال اخبرنا ابو عبداللّٰه فقال حدثنا ابو نصر احمد بن سهل الفقیہ بخاری قال حدثنا صالح بن محمد الحافظ قال حدثنا خلف بن سالم قال حدثنا یحییٰ بن حماد قال حدثنا ابو عوانة عن سلیمان الاعمش قال حدثنا حبیب بن ابی ثابتؒ عن ابی الطفیلؓ عن زید بن ارقمؓ قال لما رجع رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم من حجة الوداع ونزل بغدیر خم امر بدوحات قد ترکت فیكم الثقلین احدهما اکبر من الاخر کتاب اللّٰه وعترتی اهل بیتی فانظروا کیف تخلفونی فیها الخ(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 215)
ناظرین کرام پر واضح ہو کہ ابو بکر بیہقیؒ کا یہ اسناد بعینہٖ مستدرک حاکم کے اسناد دوم میں اپنی تشریحات کے ساتھ گزر چکا ہے۔ حاصل یہ ہے کہ خلف بن سالم مخرمی جلوہ افروز ہے یہ خلف محدثین کے نزدیک "شیعہ" ہے اور صحابہ کرامؓ کے معائب و نقائص کی روایات کو جمع کرنا اس کا شیوہ تھا۔ یہی مشغلہ اس کے اندرونی خیالات کا پورا آئینہ دار ہے۔ مزید تسلی کے لیے اہل علم تقریب التہذیب و تہذیب عسقلانی و تاریخ بغداد للخطیب کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔ مکمل حوالہ جات مستدرک حاکم کے اسناد دوم کے موقع پر عرض کیے جا چکے ہیں۔ فلہٰذا اس اسناد کے غیرمعقول ہونے کے لیے صرف ایک ایک بزرگ کا تشیع ہی کافی ہے۔
اگرچہ مزید کلام بھی بعض رواۃ سند ہذا کے باعث کیا جا سکتا ہے، تاہم اختصار کے پیشِ نظر اسی پر اکتفا کیا گیا ہے۔
تنبیہ اول: خود اخطب خوارزم (متوفی 565، 571ھ) بزرگ بھی قابلِ توجہ ہے۔ اس کے متعلق اور اس کے روایات کے متعلق ابن تیمیہ حرانیؒ اور شاہ عبدالعزیزؒ نے جو کچھ درج فرمایا ہے وہ بعینہٖ ہم ناظرین کرام کے سامنے پیش کرنا مناسب سمجھتے ہیں منہاج السنتہ لابن تیمیہ جلد 3 صفحہ 10 میں ہے کہ:
"ان اخطب خوارزم هذا لہ مصنف فی هذا الباب فيه من الاحاديث المكذوبۃ ما لا يخفى كذبه على من له ادنى معرفة بالحديث فضلا عن علماء الحديث وليس هو من علماء الحديث ولا ممن يرجع اليه فی هذا الشان البتۃ" الخ
ترجمہ: یعنی اخطب خوارزم نے اس باب (فضائل علی المرتضیٰؓ و اہل بیتؓ) میں کتاب "مناقب" کے نام سے تصنیف کی ہے۔ ابن تیمیہؒ کہتے ہیں کہ اس مناقب میں بہت سی روایات جھوٹی ہیں جس شخص کو فنِ حدیث کے ساتھ کچھ مناسبت ہے اس پر ان کا کذب واضح ہے۔ چہ جائیکہ علماء حدیث کے سامنے پیش کی جائیں اخطب خوارزم علماء حدیث میں سے نہیں ہے اور نہ اس قابل ہے کہ اس باب میں اس کی طرف رجوع کیا جائے۔
(منہاج السنتہ لابن تیمیہ: صفحہ 101، جلد 3 تحت الفصل العاشر)
تحفہ اثناء عشریہ فارسی میں سخت حدیث ہفتم (من نصب علیا فی الخلافة فهو کافر) میں لکھا ہے کہ:
"ابن المطہر الحلی نسبت روایت این حدیث باخطب خوارزم کرده وابن المطہر در نقل بسیار خائن است و اخطب خوارزم هم معتبر نیست کہ مخالف احادیث صحاح است کہ در مکتب امامیه موجود اند" الخ
پھر لکھتے ہیں کہ:
"محدثین اہل سنت اجماع دارند کہ روایات اخطب زیدی ہمہ از مجاہیل و ضعفاء ست و بسیاری از روایات او منکر و موضوع و ہرگز قضائے اہلسنت بمرویات او احتجاج ننمایند"
(تحفہ اثنا عشری: صفحہ 338، 339 فارسی بحث احادیث امامتہ و خلافتہ تحت حدیث ہفتم طبع 1309 نولکشور لکھنؤ)
یعنی تحفہ اثناء عشریہ کی ہر دو عبارات کا حاصل یہ ہے کہ ابن مطہر حلی شیعی نے اس روایت من نصب علیا فی الخلافۃ فھو کافر کی نسبت اخطب خوارزم کی طرف کی ہے۔ ابن مطہر مذکور نقل روایات میں بہت خیانت کرنے والا ہے اور اخطب خوارزم کی طرف اس حدیث کی نسبت ہونا اس کے غیرمعتبر ہونے کے لیے کافی ہے۔ اخطب خوارزم غالی زیدی شیعوں میں سے ہے۔ نیز یہ بات ہے کہ اخطب مذکور نے جو مناقب امیرالمومنین علیؓ کے فضائل میں کتاب لکھی ہے۔ اس میں یہ روایت مذکورہ ہرگز نہیں ہے اگر بالفرض پائی جائے تب بھی معتبر نہیں ہے اس وجہ سے کہ صحیح روایات امامیہ کے بھی بالکل مخالف ہے پھر شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں کہ اہل سنت کے محدثین اس بات پر اجماع رکھتے ہیں کہ اخطب زیدی مذکور کی سب روایات مجہول و ضعیف لوگوں سے منقول ہیں اور اس کی بیشتر روایات معتبر لوگوں کے خلاف اور جعلی ہیں۔ اہل السنتہ کے فقہاء اس کی مرویات کے ساتھ ہرگز احتجاج و استدلال نہیں کرتے۔
(تحفہ اثنا عشریہ بحث امامت حدیث ہفتم)
معلوم رہے کہ بیہقیؒ کا شیخ ابو عبداللہؒ حاکم ہے۔ فلہٰذا یہی سند حاکم کی ہے۔
تنبیہ دوم: کوئی الگ روایت بیہقیؒ نے نہیں پیش کی۔ یہ روایت حاکم والی ہی ہے پھر ایک ہی روایت کو الگ الگ کر کے صاحبِ عبقات نے دو روایتیں دو سندوں کے ساتھ ذکر کر ڈالی ہیں۔ تاکہ ناظرین کرام سے تکثیر حوالہ جات کی داد حاصل کی جائے۔ اس قسم کی چالاکیاں کر کے اس کتاب کو ضخیم بنایا گیا ہے۔
حتیٰ کہ صرف ایک روایت ثقلین پر دو ضخیم جلد مرتب کر ڈالے ہیں۔