تاہم سیدنا حسینؓ مقامِ غیرت پر تھے انہوں نے کہا کہ میں اس کو اپنے مقامِ غیرت کے خلاف سمجھتا ہوں کہ میں ابنِ زیاد کے پاس گرفتار ہو کر جاؤں اور اس کے ہاتھ پر بیعت کروں تو فرمایا اب میں اتمامِ حجت کرنا چاہتا ہوں کہ جس پر قیامت کے دن میں کھڑا ہوں گا اور مظلوم کی آواز ہو گی۔
بترس از آہِ مظلوماں کہ ہنگامِ دعا کردن
اجابت از در حق بہر استقبال می آید
مظلوموں کی آہوں سے بچو کہ ہنگام دعا کر دن کہ جب مظلوم ہاتھ اٹھاتا ہے تو جس طرح کوئی استقبال کے لیے آتا ہے اسی طرح خدا کی رحمت پھر استقبال کرتے ہوئے اس کی دعا کو قبول کرتی ہے۔