سیدنا حسینؓ کو جب بتایا گیا کہ عراق کے لوگوں نے وفائیں بدل لیں ہیں تو سیدنا حسینؓ کے دل میں ایک خیال آیا کہ میں واپس نہ چلا جاؤں لیکن ان کو پھر یہ بھی خیال ہے کہ میں سیدنا علیؓ کا بیٹا ہوں فاطمہؓ کا پرورش کردہ ہوں پیغمبرﷺ کا نواسہ ہوں اور میں نے اپنی اسلامی احساس کے ساتھ ایک دین کی شرافت کے ساتھ اگر ارادہ کیا ہے کہ میں یزید کی بیعت نہ کروں اور اب حالات اس طرح کے ہیں کہ میں واپس بھی نہ جاؤں (جس طرح مولانا اسماعیل شہیدؒ بالاکوٹ کے مقام پر حیرت سے نکل کر مقامِ غیرت پر آ چکے تھے) تو اب فاطمہؓ کا لعل مقامِ غیرت پر آ گیا۔ شہادت کیا ہے؟
شہادت کیا ہے ایک ورثہ محمد کے گھرانے کا
سیدنا حسینؓ کو یقین ہو گیا کہ اب مجھے خاموش زندگی بسر کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔