یزید اور یزیدی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

یزید اور یزیدی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ذرا غور کریں کہ ایک ہے یزید یہ کون تھا؟ یہ حکمران تھا اور یہ جو اس کی طرف سے سارے تڑپ رہے تھے؟ اور صحرا میں پھڑک رہے تھے کبھی سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کی مخالفت میں جا رہے ہیں کبھی سیدنا حسینؓ کی مخالفت میں جا رہے ہیں یہ کون ہیں؟ ان کو کہتے ہیں یزیدی ایک ہے یزید بڑا پیشوا اور ایک ہیں یزیدی تو طاقت اور اختیار ملک چلانے کا کس کو تھا؟ یزید کو یزیدیوں کو تو نہیں تھا نا؟ (سامعین: نہیں) اب یہ جو یزیدی ہیں خود یزید نہیں جو یزیدی ہیں وہ جو سیدنا حسینؓ کو کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمارے ہاتھ پر یزید کی بیعت کریں۔