تو انکار تھا یزیدیوں کی بیعت کا اور معرکہ تھا یزید سے تو اب ان حالات میں سیدنا حسینؓ کس مقام پر تھے؟ مقامِ شجاعت تو تھا ہی اب مقامِ غیرت میں داخل ہو گئے۔
مجاہدین کو میدان میں ایسا موقع بھی ملتا ہے کہ پھر ایک غیرت کا مسئلہ بن جاتا ہے سیدنا حسینؓ مقامِ غیرت پر آ گئے جب وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس کے پاس لے چلو میں اس سے بات کروں تم کون ہوتے ہو روکنے والے۔
تاہم اس وقت آپ اپنے ذہن میں یہی بات رکھیں کہ سیدنا حسینؓ لڑنے کے لیے نہیں نکلے تھے۔