حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی رائے - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی رائے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کی یہ ایک تقریر ہے جو انہوں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سامنے کی تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے ان سے پوچھا کہ حالات میرے بعد کیا ہوں گے؟ اس میں تمہاری رائے کیا ہے؟ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ نے کہا یہاں صوبوں سے صوبے ٹکرائیں گے فرد سے فرد ٹکرائیں وہ تو اختلاف تھوڑا سا حل بھی ہو جاتا ہے لیکن جب صوبوں سے صوبے ٹکرائیں؟ کہ ایک صوبہ کدہر ایک صوبہ کدہر؟ ایک ملک کدہر، ایک ملک کدہر؟
مجھے ایک چھوٹا سا واقعہ یاد آیا کہ مسلمانوں کے اس انتشار میں یعنی سیدنا عثمانؓ کی شہادت کے بعد چھوٹا سا مسئلہ درمیان میں آیا ایک روایت میں آتا ہے پہلے نبی شہید بھی ہوتے رہے نبی کے قتل پر اللہ کا غضب اتنا بھڑکتا ہے پھر زمین جو ہے وہ ستر ہزار انسانوں کا خون مانگتی ہے۔(تاریخ الخلفاء: صفحہ 168) 
اس ایک نبی کے خون گرنے سے اس پر ظلم ہونے سے اللہ تعالیٰ کا غضب اتنا بھڑکتا ہے کہ جب تک ستر ہزار انسان خون میں رنگین نہ ہو جائیں قتل میں اللہ تعالیٰ کا غضب ٹھنڈا نہیں ہوتا اور اگر کوئی پیغمبر کا خلیفہ جانشین اللہ کا مقبول وہ شہید ہو جائے تو پھر زمین پینتیس ہزار انسانوں کا خون مانگتی ہے سیدنا عثمانِ غنیؓ امام مظلوم تھے ان کے قتل پر جو خدا کا غضب بھڑکا اب زمین پر اتنا اللہ تعالیٰ کا غضب آیا کہ سلطنتیں ٹکرا رہی ہیں صوبے ٹکرا رہے ہیں سیدنا علیؓ پر فتوے کفر کے لگ رہے ہیں خوارج ایک فرقہ بن رہا ہے۔