تو سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کی رائے تھی کہ شام کے لوگ (جہاں امیرِ معاویہؓ ہیں) سیدنا امیرِ معاویہؓ کے نظام سے اس قدر خوش تھے کہ ان پر جان دیتے تھے تو انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ اگر شام کا آدمی ہو تو مرکز اتنا مضبوط رہے گا کہ یہ آہستہ آہستہ ساری جگہ ایک پرچم کے نیچے دکھائی دے گی لیکن اگر کوئی دور کا آدمی باہر سے لیا گیا تو ممکن ہے کہ اس کے گرد وفاداروں کا اجتماع نہ ہو اور ایسے لوگ آ جائیں کہ جس کی جس طرح سنیں اس کے مخالف ہو گئے اور ان کی سنیں پھر اس کے مخالف ہو گئے تو یہ تقریر کی سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سامنے۔
تو انہوں نے کہا کہ پھر اس کی تجویز کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وفاداری تو آپ کی ہے شام اور پوری سلطنت تو آپ پر اعتماد پورا کرتی ہے تو آپ اپنے بیٹے یزید کو اگر مقرر کر دیں تو لوگ کہیں گے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا بیٹا ہے لوگ آپ پر جان دیتے ہیں تو اس سے وفاق مضبوط رہے گا یہ ایسا ہے کہ سلطنت ہلے گی نہیں اس سے پہلے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے کبھی تصور میں بھی نہیں آیا تھا کہ میرے بعد میرا بیٹا حاکم ہو گا سیدنا امیرِ معاویہؓ کہنے لگے کہ کیا لوگ پھر یہ نہ کہیں کہ یہ تو بیٹا ہے؟ اور میں نے تو کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ یہ بات آپ کی ٹھیک ہے لیکن کیا سارے اس کو مان لیں گے؟ تو سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ نے کہا کہ میں نے انقلابات دیکھے ہیں سیدنا عثمانِ غنیؓ کے بعد کس طرح پوری سلطنت میں زلزلے آئے اس لیے اب ملک کو بچانا ہے سلطنت کو بچانا ہے امت کو بچانا ہے اس لیے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تو سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ چونکہ بڑے سیاست دان تھے انہوں نے کہا کہ اگر کوفے میں فلاں گورنر ہو جائے اور حجاز میں وہ ہو جائے مصر میں فلاں ہو جائے اور فلاں یہ ذمہ داریاں قبول کر لے تو ان شاء اللہ سلطنت بچ رہے گی مسلمان پھر شکار نہیں ہوں گے اس کو ایک طرف رکھیں بات ذرا سی اور کرتا ہوں۔