تو اہلِ سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد خلافت قائم ہوئی حضورِ اکرمﷺ کی خلافت قائم ہونی چاہیے اور وہ قائم ہوئی تو خلافت کا کیا معنیٰ رہا؟ پیچھے لگنا تو خلافت کا معنیٰ ہے پیچھے لگنا غور کیجیے خلافت کا معنیٰ ہے پیچھے لگنا اور امامت کا معنیٰ آگے ہونا ابھی آپ نے نماز پڑھی تو جو امام ہے وہ آگے ہے یا پیچھے ہے؟ آگے تو خلافت کا معنیٰ پیچھے ہونا اور امامت کا معنیٰ آگے اہلِ سنت و الجماعت کا بنیادی عقیدہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد خلافت ہے لیکن جو ناقدین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں وہ کہتے ہیں کہ خلافت نہیں امامت ہے اور اس طرح یہ بارہ اماموں کی امامت کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد امامت ہے۔
(امامت کے موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمۃاللہ کی کتاب شیعہ سنی اختلافات اور صراطِ مستقیم اور تجلیاتِ آفتاب جلد 1، صفحہ 1، از حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کی مراجع فرمائیں)
تاہم حضورِ اکرمﷺ کے بعد پیچھے لگنا یہ کن کا عقیدہ ہے؟ اہلِ سنت و الجماعت کا اور آگے لگنا یہ ہمارا عقیدہ نہیں تو آپ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد خلافت ہے یا امامت ہے؟ (سامعین: خلافت) بھائی میری بات نہ مانو لیکن قرآن کی تو مانو، قرآن کہتا ہے:
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ الخ۔(سورۃ النور: آیت 55)
(آیت استخلاف پر تفصیلی مطالعہ کے لیے امام اہلِ سنت حضرت مولانا عبد الشکور لکھنوی رحمۃاللہ کی مایہ ناز کتاب تفسیر آیات خلافت و امامت ،حضرت مولانا قاضی کرم الدین دبیر رحمۃاللہ کا علمی شاہکار آفتاب ہدایت اور استاذنا المكرم حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کی کتاب لاجواب تجلیاتِ آفتاب جلد 1، صفحہ 1 کی مراجع فرمائیں)
ترجمہ: وعدہ کر لیا اللہ نے ان لوگوں سے جو تم میں ایمان لائے ہیں اور کیے ہیں انہوں نے نیک کام البتہ پیچھے حاکم کر دے گا ان کو ملک میں۔(ترجمہ شیخ الہند)
اللہ نے وعدہ فرمایا ہے کہ اس پیغمبر کے بعد خلافت ہو گی تو نبی کے بعد خلافت ہو گی یہ ہے ایک عقیدہ اور ان کے بعد امامت ہو گی یہ ہے دوسرا عقیدہ سیدنا ابوبکرؓ ہوں یا سیدنا عمرؓ سیدنا عثمانؓ ہوں یا سیدنا علیؓ یہ سب حضورِ اکرمﷺ کے ماتحت تھے اور یہ سب حضورِ اکرمﷺ کے خلیفہ ہوئے حضورِ اکرمﷺ خود اپنی امت کے بھی امام ہیں اور تمام پہلے نبیوں کے بھی امام ہیں سو یہ بات سمجھ میں آگئی؟ (سامعین: جی بالکل سمجھ آگئی)