صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سارے کے سارے عادل ہیں -…

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سارے کے سارے عادل ہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو حضورِ اکرمﷺ کا منشا یہ تھا کہ سربراہ ایسا ہو کہ جس کے خلاف کسی کو اٹھنے کی جرأت نہ ہو، تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے کہا کہ حضورِ اکرمﷺ کا فرمان ہے کہ الائمۃ من قریش، کیا تمہیں یاد نہیں! تو سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے کن کو کہا؟ انصار کو اور تھے وہ بھی صحابی، اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تو کبھی جھوٹ نہیں بولتے، ہر ایک صحابی لائق احترام ہے، جب سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے یہ حدیث پڑھی، تو سب نے کہا کہ ہاں تو پورے مجمع میں ایک سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی آواز کی گونج تھی اور ایک رعب تھا اور لوگوں کو یہ بھی پتہ تھا کہ ثَانِىَ اثۡنَيۡنِ الخ۔ (سورۃ التوبہ: آیت 40)

غار والوں میں سے اب ایک ہی رہ گیا ہے اور وہ آ گیا ہے، لہٰذا انصار کے دلوں کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے جھکا دیا اور وہ مان گئے کہ الائمۃ من قریش بالکل ٹھیک ہے، اور وہ اب سارے چپ ہو گئے۔