یہاں ذرا غور کریں کہ پھر خلافت کے امیدوار کتنے ہو گئے؟ حضورِ اکرمﷺ نے اپنی نظر پسند تو ڈالی تھی، حضرت ابوبکرؓ پر، کہ مصلیٰ امامت پر ان کو کھڑا کیا، تو پتہ چل گیا، کہ حضورِ اکرمﷺ کی نظر انتخاب ان پر ہے لیکن انصار کی نظر انتخاب کس پر تھی؟ سیدنا سعد بن عبادہؓ پر اب مقابلہ ان دونوں میں ہو سکتا تھا کہ ان میں سے ہو، یا ان میں سے ہو میں ان ساتھیوں سے، دوستوں سے پوچھتا ہوں، کہ جو کہتے ہیں کہ حضورِ اکرمﷺ کے بعد ان کا جانشین ابوبکرؓ ہو یا علیؓ؟ تو میں نے کہا علیؓ تو اس میدان میں نکلے ہی نہ تھے، نہ انہوں نے کبھی اپنی زبان سے کہا تھا کہ مجھے حضورِ اکرمﷺ نے 18 ذو الحجہ کو غدیر خم پر اپنا ولی بنایا تھا۔
نہ انہوں نے کچھ کہا،
نہ کہیں اپنا نام پیش کیا،
نہ ان کے ساتھ کوئی آدمی اٹھے۔