حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت عثمان بن عفانؓ
تیسرے خلیفہ ہیں، آپ كا لقب ذو النورین ہے، پہلے حضرت رقیہؓ بنت رسولﷺ سے نکاح ہوا، ان کی وفات کے بعد ام کلثومؓ آپ کی زوجہ ہوئیں، آپ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ دربار نبویﷺ میں کتابت کا شرف حاصل ہوا، اس کی صراحت درج ذیل مؤرخین نے کی ہے: یعقوبی، عمرو بن شعبہ، واقدی، طبری، ابن مسکویہ، جہشیاری، ابن کثیر، ابن اثیر، مزّی، ابن سیدالناس، عراقی، انصاری وغیرہ۔
(حوالے کے لیے دیکھیے: تاریخ یعقوبی: جلد، 2 صفحہ، 80 المصباح المضئی: صفحہ، 8 البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 339 تاریخ طبری: جلد، 6 صفحہ، 179 تہذیب الکمال: صفحہ، 4 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 315 العجالة السنیہ: صفحہ، 245 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 177)
28 ذی الحجہ 23ھ کو آپؓ کو خلیفہ منتخب کیا گیا، اور 18ذی الحجہ 35ھ کو عصر کے بعد جمعہ کے دن شہید کر دیے گئے۔
(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 463)