طباعت ثانی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

طباعت ثانی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اللہ رب العزت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جس نے اس کتاب کو اتنی مقبولیت بخشی کہ دو ماہ میں اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہو چکا ہے اور اب یہ دوسرا ایڈیشن مزید کچھ اضافہ جات، ترمیم اور نظرِ ثانی کے بعد پیشِ خدمت ہے۔

اس کتاب کے آخر میں راقم الحروف کا اپنا ایک مدت پہلے شائع کردہ رسالہ بنام اہلِ بیتِ کرامؓ شامل کیا جا رہا ہے اور ابتدائی مضامین میں عزیز محترم مولانا محمد ثقلین جاوید سلمہ کی خواہش پر میرا ایک مدت پہلے لکھا گیا مضمون اسلام میں صحابہ کا مقام بھی ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے عزیز موصوف کی محنت اور شوق و رغبت کے باعث آج یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ان کی ان دینی مساعی کو مشکور بنائے۔

خالد محمود عفا اللہ عنہ۔