مہمات و سرایا
علی محمد محمد الصلابیرسول اللہﷺ کی قیادت میں جونہی مدینہ میں مسلمانوں کو استقرار حاصل ہوا، انھوں نے فوجی مہمات شروع کر دیں، جن کا مقصد یہ تھا کہ اندرونی و بیرونی سطح پر اسلامی حکومت کا دبدبہ قائم ہو سکے، بعض دیگر قبائل عرب بھی اسلام میں داخل ہو جائیں، اعراب (بدویوں) کا مخالفانہ کردار ڈھیلا پڑ جائے اور مستقبل میں بڑے بڑے غزوات اور تحریک فتوحات نیز قائدین پیدا کرنے والے عملی میدانوں کے لیے صحابہ کو جنگی مہارت کی تربیت دی جائے، چنانچہ ان مہمات میں حضرت علیؓ نے شرکت فرمائی، انھیں میں سے ایک ’’غزوہ عشیرہ‘‘ ہے جو غزوۃ بدر الکبریٰ سے پہلے واقع ہوئی ۔