10: حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ:
حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی قدس سرہ (متوفی 1297ھ) لکھتے ہیں:
اور یہ سچ ہے کہ سنی اصحابِ اربعہ یعنی چار یار کو بھی بترتیبِ معلوم جانشینِ حضرت سید المرسلینﷺ سمجھتے ہیں اور خلیفہ راشد (موعود علیٰ منہاج النبوۃ) اعتقاد کرتے ہیں۔
(اجوبہ اربعین: صفحہ185)
نیز: اہلِ سنت گو سب کو خلیفہ کہیں، پر خلیفہ برحق اور خلیفہ راشد چار کو سمجھتے ہیں۔
(ایضاً: صفحہ 187)