9: حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ:
امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ المحدث الدہلویؒ (متوفی 1176ھ) لکھتے ہیں:
وَأَبُو بَکرٍ إِمَامُ حَقٍّ بَعدَ رَسُولِ اللّٰہِﷺ، ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثمَانُ، ثُمَّ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰه عَنھم، ثُمَّ تَمَّتِ الخِلَافَۃُ
(تفہیمات الہٰیہ: جلد1 صفحہ 128)
ترجمہ: اور رسول اللہﷺ کے بعد امامِ برحق سیدنا ابوبکرؓ ہیں، پھر سیدنا عمرؓ، پھر سیدنا عثمانؓ، اور پھر سیدنا علیؓ، پھر خلافتِ راشدہ اپنی انتہا کو جا پہنچی۔