4: حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ:
حضرت شیخ غوث الاعظم جیلانیؒ (متوفی 561ھ) لکھتے ہیں:
أَفضَلُ ھؤُلَاءِ العَشرَۃِ الأَبرَارِ الخُلَفَاءُ الرَّاشِدُونَ الأَربَعَۃُ الأَخِیَارُ، وَأَفضَلُ الأَربَعَۃِ أَبُو بَکرٍ الصِّدِّیقُ رَضِیَ اللّٰه عَنهُ، ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثمَانُ ثُمَّ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰه عَنھم، وَلِھؤُلَاءِ الأَربَعَۃِ الخِلَافَۃُ بَعدَ النَّبِیِّﷺ ثَلَاثُونَ سَنَۃً
(غنیۃ الطالبین: صفحہ75)
ترجمہ: ان دس نیک افراد میں سے افضل چار خلفائے راشدینؓ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ ہیں، اور ان چار میں سب سے افضل حضرت ابوبکر صدیقؓ ہیں، پھر حضرت عمرؓ، پھر حضرت عثمانؓ، پھر حضرت علیؓ، اور ان چاروں کے لیے نبی کریمﷺ کے بعد خلافت تیس سال ہے۔