Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جسمانی اوصاف

  علی محمد الصلابی

ابن عبدالبر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ میں نے کیا خوب ان کے اوصاف لکھے دیکھے ہیں کہ ان کا قد درمیانہ مگر قدرے ٹھگنا تھا، آنکھیں بڑی بڑی اور سیاہ تھیں، چہرہ خوبصورتی میں چودھویں کے چاند جیسا تھا، پیٹ توندیلا اور کندھے کی ہڈی چوڑی تھی، ہتھیلیاں سخت تھیں، گردن مثل ایک چاندی کی صراحی تھی، ان کی چاند پر بال نہیں تھے، مگر گدی اور سر پیچھے کی طرف بالوں سے بھرا ہوا تھا، داڑھی بڑی تھی، دونوں طرف کی ہڈیاں شیر کے کندھے کی ہڈیوں جیسی مضبوط تھیں، کلائی اور بازوں میں فرق نہیں تھا، یعنی دونوں ایک سے، ٹھوس اور مضبوط تھے، چلنے میں آگے کو جھک کر چلتے تھے، جب کسی کی کلائی پکڑ لیتے تو اس شخص کا گلا گھٹ جاتا اور وہ سانس نہیں لے سکتا تھا، رنگ میں گندم گوں تھے، کلائی اور ہاتھ سخت تھے۔ جب جنگ کے لیے نکلتے تو پورے اطمینان قلب کے ساتھ تیز رفتاری سے چلتے۔ نہایت طاقتور بہادر تھے۔

(الاستیعاب فی معرفۃ الأصحاب: جلد 3 صفحہ 123)