Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ساتواں مسئلہ

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

یہ مانا ہوا مسئلہ ہے کہ قبض ارواحِ خاصہ خالق الارواح (خدائے پاک ہے) اور ملائکہ اس کام پر مامور ہیں لیکن شیعہ کا اعتقاد ہے کہ آنحضرتﷺ کو ائمہ طاہرین سے مل کر بعض یا تمام ارواح کو قبض کرنے کا حق حاصل ہے، چنانچہ حق الیقین اردو صفحہ 496 میں ہے حدیث میں اشارہ ہے کہ آنحضرتﷺ بھی تمام ائمہ طاہرین کے ساتھ بعض روحوں کو قبض کرتے ہیں یا تمام روحوں کے قبض کرنے میں بحکمِ خدا دخل رکھتے ہے مگر تقیہ کے سبب منافقوں سے اور ان یاران سے جن کی عقل ضعیف ہے اُس کی تصریح نہیں کی ہے، جیسا کہ خطبہ غیر مشہورہ میں فرمایا کہ میں بحکمِ خدا زندہ کرنے والا اور مارنے والا ہوں۔