Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ایک اور ثبوت

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا ایک اور ثبوت کتب شیعہ سے ملتا ہے جو فروع کافی: جلد 3، کتاب الروضہ صفحہ 146 میں درج ہے۔

"عن محمد ابن علی الحلبی قال سمعت ابا عبد الله عليه السلام يقول اختلاف بنی العباس من المحتوم والنداء من المحتوم وخروج القائم من المحتوم قلت وكيف النداء قال ينادی مناد من السماء اول النهار الا ان علیّاً عليه السلام وشيعته هم الفائزون وينادی منادی اخر النهار ان عثمان شيعته هم الفائزون." 

ترجمہ: "سیدنا صادقؒ نے فرمایا! اختلاف بنی عباس کا یقینی ہے اور نداء بھی یقینی ہے۔ یہ امام مہدی علیہ السلام کا خروج بھی امر یقینی ہوگا۔ راوی نے پوچھا کہ ندا کیوں کر ہوتا ہے؟ امام نے کہا کہ ابتداء صبح ایک منادی آسمان سے ندا کرتا ہے کہ حضرت علیؓ ان کے پیر و فائز (کامیاب) ہیں اور آخر دن ندا ہوتی ہے کہ حضرت عثمانؓ اور ان کے پیر و فائز (کامیاب) ہیں۔"

سیدنا صادقؒ کی ایسی کھلی زبردست شہادت کے بعد بھی اگر شیعہ حضرت عثمانؓ کی فضیلت کے قائل نہ ہو تو پھر ان سے خدا سمجھے۔

         آں را کہ بقرآن و خبر زوند ہی 

         آنست جوابے کہ جوابش ندہی