Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فتنہ رفض

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

میرا یہ کہنا کہ فتنہ رفض فتنہ ارتداد سے بھی زیادہ خطر ناک ہے، سو ظاہر ہے کہ کافر یا مرتد کی صحبت کا اثر ایک مسلمان کے دل پر اس وجہ سے نہیں پڑ سکتا کہ وہ ایک کھلا ہوا دشمن اسلام کا ہے، جو کچھ بھی بکتا ہے مسلمان اس کو اس کی عداوت و عناد پر محمول کرے گا، لیکن خارجی یا رافضی دعویدار اسلام ہو کر جو بات کہے گا ایک سادہ لوح اور بھولے بھالے مسلمان کا دل اس سے ضرور متاثر ہوگا جو کسی وقت اس کی گمراہی کا باعث ہوگا، بلکہ میں تو کہوں گا کہ آریہ عیسائی وغیرہ مخالفینِ اسلام کو قرآن پاک اور احادیثِ رسولﷺ پر ناپاک حملے کا مصالحہ ہی روافض کی تصانیف سے ملتا ہے۔ ورنہ آیاتِ قرآن و حدیثِ رسولﷺ (جو عربی میں ہیں) کے مضامین سے ایک اُردو دان آریہ عیسائی کب واقف ہو سکتا ہے؟ علومِ عربیہ سے نابلد ہونے کے باعث لوگوں کو آیاتِ قرآن یا احادیثِ رسولﷺ علم پر نکتہ چینی کرنے کا حوصلہ ہی کس طرح ہو سکتا ہے۔