اہلِ سنت کی کتب میں اہلِ تشیع کے الحاقات - ردِ رافضیت |…

اہلِ سنت کی کتب میں اہلِ تشیع کے الحاقات

  محمد ظفر اقبال

روافض نے جتنا اسلام اور اہلِ اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، اس کی نظیر تاریخِ عالم پیش کرنے سے قاصر ہے اگر اسلام آخری دین نہ ہوتا اور اس پر حفاظتِ الہٰی کی مہر نہ ہوتی، تو فتنہ رفض و تشیع اتنا سنگین تھا کہ اسلام مٹ جاتا یہ کفر و نفاق کی وہ تحریک ہے جس کی بنیاد ہی فساد فی الارض ہے اس تحریک سے فتنے کی ہزاروں حکایاتِ خونچکاں وابستہ ہیں۔

شیخ الاسلام حافظ ابنِ تیمیّہؒ (متوفی 728ھ) لکھتے ہیں:  

وَمِنْهُمْ مَنْ أَدْخَلَ عَلَى الدِّينِ مِنَ الْفَسَادِ مَا لَا يُحْصِيهِ إِلَّا رَبُّ الْعِبَادِ، فَمَلَاحِدَةُ الْإِسْمَاعِيلِيَّةِ وَالنّصَيْرِيَّةِ وَغَيْرُهُمْ مِنَ الْبَاطِنِيَّةِ الْمُنَافِقِينَ مِنْ بَابِهِمْ دَخَلُوا، وَأَعْدَاءُ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَأَهْلِ الْكِتَابِ بِطَرِيقِهِمْ وَصَلُوا، وَاسْتَوْلَوْا بِهِمْ عَلَى بِلَادِ الْإِسْلَامِ، وَسَبَوُا الْحَرِيمَ، وَأَخَذُوا الْأَمْوَالَ، وَسَفَكُوا الدَّمَ الْحَرَامَ، وَجَرَى عَلَى الْأُمَّةِ بِمُعَاوَنَتِهِمْ مِن فَسَادِ الدُّنْيَا وَالدِّينِ مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا رَبُّ الْعَالَمِينَ، إِذْ كَانَ أَصْلُ الْمَذْهَبِ مِنْ إِحْدَاثِ الزَّنَادِقَةِ الْمُنَافِقِينَ۔

(منہاج السنۃ: جلد1 صفحہ3 مقدمۃ الکتاب)

ترجمہ: ان روافض نے دین میں اتنا فساد داخل کر دیا جس کے اعداد و شمار کا احاطہ ربّ العباد کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ چنانچہ اسماعیلی و نصیری ملاحدہ اور دوسرے باطنیہ منافقین انہی کے دروازے سے داخل ہوئے، اور مسلم دشمن قوتیں مشرکین اور نصاریٰ انہی کے راستے پہنچے اور انہی کی بدولت اسلامی ممالک پر مسلط ہوئے، عورتوں اور بچوں کو قید کیا، اموال کو لوٹا اور خونِ مسلم کی ہولی کھیلی، الغرض شیعوں کی معاونت سے امتِ مسلمہ پر دین و دنیا کے فساد کی وہ قیامتیں ٹوٹ پڑیں جن کو بس ربّ العالمین ہی جانتا ہے، کیونکہ شیعوں کا اصل مذہب منافقین اور زندیقوں کا ایجاد کردہ ہے۔