محرم میں کالے کپڑے پہننا
محرم کے مہینے میں کالے کپڑے پہنا، چولہا نہ جلانا اور بستر پر نہ سونا وغیرہ سب اعمال قطعاً جائز نہیں۔ شریعت میں صرف عورت کے لیے اپنے شوہر کی وفات پر عدت تک سوگ منانے کا حکم ہے، کسی دوسرے کے لیے تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں۔ لہٰذا کسی بھی سنی اور صحیح العقیدہ شخص کے لیے محرم کے مہینہ میں کالے کپڑے پہننے وغیرہ جیسے سوگ والے اعمال کرنا بالکل درست نہیں۔
(تحفه محرم الحرام: صفحہ، 38)