سوال:السلام علیکم عبداللہ بن صبا کو حضرت علیؓ نے زندہ جلا…
زبان تبدیل کریں:

سوال:

السلام علیکم عبداللہ بن صبا کو حضرت علیؓ نے زندہ جلا دیا تھا اس واقعے کا پس منظر کیا تھا آپ تفصیل سے بتا دیں تو نوازش ہوگی۔

سوال پوچھنے والے کا نام:  

جواب:

صحیح بخاری میں "استتابۃ المرتدین" کا باب قائم کر کے اس مفہوم کی روایات لائی گئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت علیؓ نے کچھ لوگوں کو آگ میں ڈال کر جلا دیا تھا یہ وہ لوگ تھے جن کو عبداللہ ابن سبا نے گمراہ کیا اور حضرت علیؓ کی الوہیت کا سبق پڑھا دیا تھا۔