سوال:
السلام علیکم دو سوال پوچھنے تھے۔ ایک یہ کہ پہلا کلمہ قرآن نے کتنی بار آیا ہے؟ دوسرا یہ کہ اسلامی پرچم کس رنگ کا تھا اور چکور تھا یا مستطیل شکل میں تھا؟ آپ ان کا لازمی جواب دیجیے گا۔ یہ ان لوگوں نے پوچھے جو کہتے ہیں ہم سنی سید ہیں۔ اشد ضرورت جواب کی۔
سوال پوچھنے والے کا نام:جواب:
پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ قرآن پاک میں ایک جگہ پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا لا الہ الا ھو اور دوسری جگہ پر سورۃ فتح کی آخری آیت میں فرمایا محمد رسول اللہ تو اس طرح قرآن پاک کے اندر کلمہ طیبہ کے دونوں اجزاء موجود ہیں
اور دوسرے سوال کے جواب یہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے بدر کے میدان میں حضرت عائشہؓ کے دوپٹہ کو جھنڈا کے طور پر استعمال فرمایا اس دوپٹہ میں کالی اور سفید دھاریاں بنی ہوئی تھیں۔
دیگر غزوات میں سفید وغیرہ مختلف رنگ والے کپڑے کو بطور جھنڈا لہرایا گیا تھا۔
