سوال:
نہ عام لوگ اور نہ علماء جہاد کی آواز بلند کرتے ہیں حالانکہ کفر کے غلاموں کے مقابلے میں جہاد فرض ہے۔ اب اگر ہم شیعوں کے ساتھ مخالفت کریں تو کیا اس سے اسلام کو کوئی فائدہ ہوگا؟ بلکہ اس سے نقصان ہوگا کفر اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ مسلمان اپس میں لڑتے.
سوال پوچھنے والے کا نام:جواب:
اس پر تو راقم کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کس کے لڑنے پر کون خوش ہوتا ہے اور کون خوش نہیں ہوتا۔ ہاں البتہ اگر کوئی شخص بلکہ عام شخص کیا بڑے درجے کا ولی اللہ اور ولی اللہ بھی کیا صحابی رسولﷺ بھی اگر اپنی زبان سے خود کو مومن کہنے والے صحابہ کے دشمن کو مسلمان کہہ دے تو اللہ ضرور ناراض ہو جاتا ہے سورۃ نساء کی آیت نمبر88 پڑھیں جس میں اللہ پاک نے اس لہجے میں گفتگو شروع فرمائی ہے کہ ''فما لکم'' اور آگے دھمکی آمیز میز لہجے میں فرمایا ''اتریدون ان تھدوا من اضل اللہ'' کیا تم ان لوگوں کو ہدایت دینا چاہتے ہو کہ جن کو اللہ نے گمراہ کر دیا ہے؟
