Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سوال:

بنوریہ کا فتوٰی تو شیعہ کے ساتھ بیع و شراء کی حلت پر مبنی ہے آپ کی حرمت سے متعلق کیا دلیل ہے ادبا درخواست ہے وضاحت کر دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام:   حقانی

جواب:

اس دین کے بارے میں اربابِ علم کی آرا مختلف منقول ہو کر آئی ہیں مگر اہل علم کا یہ اختلاف اپنی زبان سے خود کو مومن کہنے والے دشمنان صحابہ کو کوئی فائدہ تو کیا پہنچائے گا ان کی اصلیت ظاہر ہونے کی دلیل بن گئی ہے۔ چنانچہ اللہ رب العالمین نے اپنی زبان سے خود کو مومنین کہنے والے وما ھم بمومنین کی ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ ان کے بارے میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے درمیان میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کا ذکر سورۃ نساء کی آیت نمبر 88 میں موجود ہے۔ اب جب صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین جیسی مقدس، مزکی اور مبارک جماعت میں اختلاف ہو گیا تو پھر بعد والے اہل علم خواہ وہ کتنے ہی بڑے درجے پر فائز ہوں ان کی حیثیت کیا بچ جاتی ہے۔ پس اہل علم کا یہ اختلاف خود اس گروہ کی اصلیت واضح کرنے کی دلیل بن چکا ہے۔

باقی جہاں تک مسئلہ کی حقیقت ہے تو وہ واضح ہے زندیق اس کو کہتے ہیں جو اپنے کفریہ عقیدہ کو اسلام کا عقیدہ بتائے۔ باقی زندیق کا حکم فقہاء کی کتابوں میں درج ہے۔