Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سوال:

السلام علیکم حضرت آج کل بہت سارے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر سیدنا حسنؓ اور حسینؓ حضرت عثمان غنیؓ کے دروازے پر پہرا دے رہے تھے تو باغیوں نے اندر جا کر کیسے انہیں شہید کیا؟؟

برائے کرم اس کی رہنمائی فرما دیں۔

جزاکم اللہ خیرا

سوال پوچھنے والے کا نام:   عبداللہ

جواب:

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جواباً عرض ہے کہ بلوائیوں نے 40 دن تک پوری کوشش کی مگر مرکزی دروازے سے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر میں داخل نہیں ہو سکے، اس لیے کہ حسنین کریمین رضوان اللہ علیہم اجمعین سمیت بہت سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مرکزی دروازے پر پہرہ داری کے لیے موجود تھے جب ان کو کوئی دوسرا راستہ میسر نہیں آیا تب پھر وہ عقب میں واقع پڑوسی کے گھر (عمرو بن حزمؓ کے مکان) کی دیوار پھلانگ کر ان کے دروازے سے اندر داخل ہوئے۔

دیکھیے تاریخ اسلام از مولانا اکبر شاہ صفحہ 282