Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

پیرانِ پیر رحمہ اللہ سے شیعی عداوت کیوں؟

  احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیوم

پیرانِ پیر رحمہ اللہ سے شیعی عداوت کیوں؟

سوال

شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سید ہیں یا نہیں ؟

آپ کس سال پیدا ہوئے اور شیعوں کو ان سے عداوت کیوں ہے؟

الجواب

شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے فضائل وکمالات دنیا میں گونج رہے ہیں حضرت مجدد الف ثانیؒ نے مکتوبات شریف میں فرمایا ہے کے جتنی کرامتیں پیران پیر سے ظاہر ہیں، اتنی کرامتیں آج تک کسی ولی اللہ سے ظاہر نہیں ہوئیں ہیں حنبلی مذاہب لکھتے تھے کے بغداد شریف میں جمعہ پڑھاتے تھے۔ ہزاروں غیر مسلم ان کے ہاتھ پر اسلام لائے۔ ان کی معرکة الاراء تصنیف غنیۃ الطالبین میں شیعہ روافض کی خوب تردید کی گئی ہے، اس سے شیعوں کو ان سے عداوت ہے آپ کا شجرہ نسب یہ ہے

عبد القادر بن موسیٰ بن عبد اللہ بن یحییٰ زاہد بن محمد بن داؤد بن موسیٰ بن عبداللہ بن موسیٰ بن عبد اللّٰہ المخلص بن حسن المقنیٰ بن حسن بن علی المرتضیٰؓ۔

سیدنا حسنؒ کی اولاد سے ہیں اور حسینی سید ہیں۔ آپ کی ولادت لفظ عاشق کے عدد سے ظاہر ہوتی ہے اور وفات معشوق الہٰی کے عدد کے موافق ہے اور آپ کی عمر لفظ کامل بیان کرتا ہے۔

عاشق کے عدد 471 ہیں ۔ معشوق الہٰی کے عدد563 ہیں ۔ ان کامل کے عدد91 اس حساب سے آپ سن471 ہجری میں پیدا ہوئے ہیں۔اور سن563 ہجری فوت ہوئے اور کل عمر 91 سال ہوئی۔ آپ کی تمام عمر خدمتِ دین میں گزری۔

خدا رحمت کندایں عاشقان پاک طینت۔