سیدنا جعفر صادق رحمۃ ﷲ علیہ کے کونڈوں کی حقیقت
احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیومسیدنا جعفر صادقؒ کے کونڈوں کی حقیقت
سوال
بائیسں رجب کو سیدنا جعفر صادقؒ انتقال ہوا تھا اور ایصالِ ثواب کے لیے شیعہ حضرات کونڈے پکاتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ سنیوں کو اہلِ بیتؓ سے محبت نہیں ہے۔
الجواب
نہ ہی بائیس رجب کو سیدنا جعفرؒ کی پیدائش ہوئی ہے اور نہ ہی اس تاریخ کو انکی وفات ہوئی ہے بلکہ سیدنا جعفر صادقؒ کی پیدائش 17 ربیع الاول سن 83 ہجری میں ہوئی ۔ چنانچہ ملاحظہ ہو شیعہ کی معتبر کتاب منتہیٰ الامال صفحہ 209 جلد2 طبع ایران -
ولادت با سعادت حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ در روز دوشنبه هفدهم ماه ربیع الاول سن 83ھجری واقع شده
سیدنا جعفر صادقؒ کی ولادت با سعادت بروز سوموار 17ربیع الاول سن 83ہجری کو ہوئی۔
نیز ملاحظہ ہو تاریخ الائمہ صفحہ137 طبع لکھنؤ تاریخ ولادت با سعادت سیدنا جعفر صادقؒ 17ربیع الاول سن 83 ہجری بروز جمعہ یا سوموار -
اور سیدنا جعفر صادقؒ کی وفات ماہ شوال 148ہجری میں ہوئی۔ چنانچہ ملاحظہ ہو منتہیٰ الامال صفحہ 747 جلد2طبع ایران ۔
وفات کرد حضرت صادق رحمہ اللّٰہ در ماه حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللّٰہ نے ماہ شوال 148ہجرى يكصد و چهل وھشت بسبب انگور کہ زہر آلوده
جناب سیدنا جعفر صادقؒ نے شوال 148ہجری میں زہر آلود انگور کھانے کے باعث وفات پائی۔
اور تاریخ الائمہ صفحہ 150 پر تحریر ہے جناب سیدنا جعفر صادقؒ نے بتاریخ 15 شوال148ہجری روز دو شنبہ (سوموار) کو شہادت پائی
اس سے معلوم ہوا کہ 22 رجب کو نہ ہی سیدنا جعفر صادقؒ کی پیدائش ہوئی اور نہ ہی اس تاریخ کو وفات ہوئی ۔ بلکہ در پردہ یہ بات ہے کہ بائیسں رجب کو مبلغ السلام ہادی و مہدی خال المؤمنین سیدنا امیر معاویہؓ نے وفات پائی ۔
ملاحظہ جو البدایہ والنہایہ صفحہ 116 جلد8 ، ان کی وفات کی خوشی میں دشمنان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بادشاہ وقت کے ڈر سے راتوں رات کونڈے حلوے پکائے اور خوب کھائے اُڑائے پھر بعد میں اسی خوشی اور مسرت کے اوپر سیدنا جعفر صادقؒ کے نام کا رنگ چڑھا کر بھولے بھالے سنی بھائیوں کو بھی اپنا نوالہ اور پیالہ بنا لیا گیا اور سنی عوام اپنے مذہب سے نا واقفیت کی بناء پر اس میں پھنس گئے۔