Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کی اقتدا میں نماز پڑھنا

  احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیوم

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا خلفاء ثلاثہؓ کی اقتدا میں نماز پڑھنا

رضی اللّٰه تعالی عنہم اجمعين

سوال

کیا سیدنا علی المرتضیٰؓ نے خلفاء ثلاثہؓ کی اقتداء میں نمازیں پڑھی ہیں؟

الجواب

سیدنا علی المرتضیٰؓ کا سیدنا صدیق اکبرؓ کی اقتدا میں نماز پڑھنا تو پہلے ثابت ہو چکا ہے ۔ اسی طرح باقی دونوں خلفاء سیدنا فاروق اعظمؓ اور سیدنا عثمانؓ کی اقتدار میں بھی علی المرتضیٰؓ نمازیں پڑھتے تھے۔ ملاحظہ ہو شیعہ کی کتاب تنزیہ الانبياء والائمة صفحہ132 طبع نجف .

حتى بايع القوم وحضر مجلسهم و دخل في آرائهم وصلى مقتديابهم واخذ عطيتهم

یہاں تک کہ (سیدنا علیؓ نے خلفاء ثلاثہؓ کی بیعت کی اور ان کی مجلس میں حاضر ہوتے رہے اور ان کی آراء کی تائید کرتے رہے اور ان کی اقتداء میں نماز پڑھتے رہے اور ان سے عطیہ لیتے رہے۔ اس روایت سے پانچ باتیں ثابت ہوتی ہیں ۔

پہلی بات سیدنا علیؓ نے خلفائے ثلاثہؓ کے ہاتھ پر بیعت کی۔

دوسری بات سیدنا علیؓ خلفائے ثلاثہؓ کی مجلسوں میں حاضر ہوتے تھے۔

تیسری بات سیدنا علیؓ خلفائے ثلاثہؓ کی آراء کی تائید فرمایا کرتے تھے۔

چوتھی بات سیدنا علیؓ خلفائے ثلاثہؓ کی اقتدار میں نمازیں پڑھا کرتے تھے۔

پانچویں بات سیدنا علیؓ خلفائے ثلاثہؓ سے عطیہ جات حاصل کرتے تھے۔

یہ چیزیں ان کی کمال محبت ، آپس میں ہمدردی اور گہرے تعلقات پر دلالت کرتی ہیں۔