Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دو آپس میں جھگڑنے والوں کا ایک دوسرے پر زیادتی کرنا

  علی محمد الصلابی

لوگوں کے آپس میں اختلافات رونما ہوتے ہیں اور لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں ایک دوسرے پر زیادتی ہوتی ہے۔ اگر اس طرح کی کوئی چیز رونما ہو جائے تو بدلہ واجب ہے کیوں کہ یہ زیادتی عمداً ہوئی ہے۔ بظاہر باہم جھگڑنے والے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے حریص ہوتے ہیں چنانچہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

دو آدمی جب آپس میں جھگڑا کریں اور زخم وغیرہ آ جائے تو اس میں بدلہ ہے۔

(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 100)